عربی (اصل)
حَدَّثَنِي فَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ أَبُو عَلِيٍّ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، قَالَ أَنْبَأَنَا الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ ـ رضى الله عنهما أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ أَلْفًا وَأَرْبَعَمِائَةٍ أَوْ أَكْثَرَ، فَنَزَلُوا عَلَى بِئْرٍ فَنَزَحُوهَا، فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَتَى الْبِئْرَ، وَقَعَدَ عَلَى شَفِيرِهَا ثُمَّ قَالَ " ائْتُونِي بِدَلْوٍ مِنْ مَائِهَا ". فَأُتِيَ بِهِ فَبَصَقَ فَدَعَا ثُمَّ قَالَ " دَعُوهَا سَاعَةً ". فَأَرْوَوْا أَنْفُسَهُمْ وَرِكَابَهُمْ حَتَّى ارْتَحَلُوا.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Bara' bin 'Azib (may Allah be well pleased with them both) states that they were with the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) on the day of al-Hudaybiyah, numbering fourteen hundred or more. They camped at a well and drew its water until nothing remained. When this reached the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), he came and sat at the edge of the well, then asked for a vessel, performed ablution, rinsed his mouth, made supplication, and poured it into the well. Then he declared: Leave it for a while. After that, everyone drew water to their fill for themselves and their mounts.
اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ حدیبیہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے اور ان کی تعداد چودہ سو یا اس سے زیادہ تھی۔ وہ ایک کنویں پر اترے اور اس کا پانی نکال لیا یہاں تک کہ اس میں کچھ نہ رہا۔ یہ بات نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچی تو آپ تشریف لائے اور کنویں کے کنارے بیٹھ گئے، پھر ایک برتن منگوایا اور وضو فرمایا، پھر کلی فرمائی، دعا فرمائی اور وہ پانی کنویں میں ڈال دیا۔ پھر ارشاد فرمایا: تھوڑی دیر چھوڑ دو۔ اس کے بعد سب نے اپنے اور اپنی سواریوں کے لیے سیراب ہو کر پانی لیا۔
