عربی (اصل)
حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ حَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَخْلَ بَنِي النَّضِيرِ وَقَطَعَ وَهْىَ الْبُوَيْرَةُ فَنَزَلَتْ {مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوهَا قَائِمَةً عَلَى أُصُولِهَا فَبِإِذْنِ اللَّهِ}
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn Umar (may Allah be well pleased with them both) states, 'The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) had the date-palms of Banu al-Nadir burned and cut down — and this was at al-Buwayrah. Then was revealed: "Whatever date-palms you cut down or left standing on their roots, it was by the permission of Allah" (al-Hashr 59:5).'
اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے بنو نضیر کی کھجوریں جلوائیں اور کٹوائیں اور یہ بویرہ کا مقام تھا۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: «مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوهَا قَائِمَةً عَلَى أُصُولِهَا فَبِإِذْنِ اللَّهِ» (تم نے جو بھی نرم کھجور کے درخت کاٹے یا انہیں اپنی جڑوں پر قائم چھوڑا تو یہ سب اللہ کے حکم سے ہے)۔
