عربی (اصل)
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا عَمْرٌو، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما {الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَةَ اللَّهِ كُفْرًا} قَالَ هُمْ وَاللَّهِ كُفَّارُ قُرَيْشٍ. قَالَ عَمْرٌو هُمْ قُرَيْشٌ وَمُحَمَّدٌ صلى الله عليه وسلم نِعْمَةُ اللَّهِ {وَأَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ } قَالَ النَّارَ يَوْمَ بَدْرٍ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) regarding the verse 'Those who exchanged the blessing of Allah for disbelief' (Ibrahim 14:28) stated, 'By Allah, they are the disbelievers of the Quraysh.' Amr stated, 'They are the Quraysh, and Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him) is the blessing of Allah.' Regarding 'and caused their people to dwell in the abode of perdition' (Ibrahim 14:28), he stated, 'The Fire on the day of Badr.'
اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما آیت «الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَةَ اللَّهِ كُفْرًا» (جنہوں نے اللہ کی نعمت کو کفر سے بدل دیا) کے بارے میں فرماتے ہیں: اللہ کی قسم! یہ قریش کے کفار ہیں۔ عمرو فرماتے ہیں: وہ قریش ہیں اور محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اللہ کی نعمت ہیں۔ «وَأَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ» (اور اپنی قوم کو ہلاکت کے گھر میں اتار دیا) فرمایا: بدر کے دن (دوزخ کی) آگ میں۔
