عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، وَقَالَ، لِي خَلِيفَةُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ، وَكَهْمَسُ بْنُ الْمِنْهَالِ، قَالاَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ صَعِدَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَى أُحُدٍ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ فَرَجَفَ بِهِمْ، فَضَرَبَهُ بِرِجْلِهِ، قَالَ " اثْبُتْ أُحُدُ فَمَا عَلَيْكَ إِلاَّ نَبِيٌّ أَوْ صِدِّيقٌ أَوْ شَهِيدَانِ ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Anas bin Malik that the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) ascended the mountain of Uhud and he was accompanied by Hadrat Abu Bakr al-Siddiq (may Allah be well pleased with him), `Umar and Hadrat Uthman (may Allah be well pleased with him). The mountain shook beneath them. the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) hit it with his foot and said, "O Uhud ! Be firm, for on you there is none but a the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), a Siddiq and a martyr (i.e. and two martyrs)
اردو ترجمہ
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، کہا ہم سے سعید نے بیان کیا، (دوسری سند) امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں اور مجھ سے خلیفہ نے بیان کیا، ان سے محمد بن سواء اور کہمس بن منہال نے بیان کیا، ان سے سعید نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے اور ان سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم احد پہاڑ پر چڑھے تو آپ کے ساتھ حضرت ابوبکر، عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہم بھی تھے، پہاڑ لرزنے لگا تو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے پاؤں سے اسے مارا اور فرمایا ”احد! ٹھہرا رہ کہ تجھ پر ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید ہی تو ہیں۔“
