عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي سُرَيْجٍ، قَالَ أَخْبَرَنَا شَبَابَةُ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، أَنَّ امْرَأَةً، مَاتَتْ فِي بَطْنٍ، فَصَلَّى عَلَيْهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَامَ وَسَطَهَا.
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Samura ibn Jundub (may Allah be well pleased with him) that a woman (Umm Hadrat Ka'b) passed away during childbirth. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) led her funeral prayer and stood at the middle of her body.
اردو ترجمہ
ہم سے احمد بن ابی سریج نے بیان کیا، کہا ہمیں شبابہ بن سوار نے خبر دی، کہا ہمیں شعبہ نے حسین معلم سے خبر دی، وہ عبداللہ بن بریدہ سے، وہ حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت (اُمّ کعب) نفاس (زچگی) میں وفات پا گئیں تو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ان کے جسم کے بیچ میں کھڑے ہوئے۔
