عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ جَعَلَ الْمُهَاجِرُونَ وَالأَنْصَارُ يَحْفِرُونَ الْخَنْدَقَ حَوْلَ الْمَدِينَةِ، وَيَنْقُلُونَ التُّرَابَ عَلَى مُتُونِهِمْ وَيَقُولُونَ نَحْنُ الَّذِينَ بَايَعُوا مُحَمَّدًا عَلَى الإِسْلاَمِ مَا بَقِينَا أَبَدًا وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُجِيبُهُمْ وَيَقُولُ اللَّهُمَّ إِنَّهُ لاَ خَيْرَ إِلاَّ خَيْرُ الآخِرَهْ فَبَارِكْ فِي الأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَهْ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) who states: The Muhajirun and the Ansar were digging the trench around Madinah, carrying the earth on their backs, and reciting: We are the ones who have pledged allegiance to Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him) for Islam as long as we live. And the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) would respond to them saying: "O Allah! There is no good except the good of the Hereafter; so bless the Ansar and the Muhajirun."
اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: مہاجرین اور انصار مدینہ کے گرد خندق کھود رہے تھے اور اپنی پیٹھوں پر مٹی ڈھو رہے تھے اور کہتے تھے: ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) سے اسلام پر بیعت کی ہے جب تک ہم زندہ رہیں۔ اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ان کے جواب میں فرما رہے تھے: "اے اللہ! بھلائی تو بس آخرت کی بھلائی ہے، پس انصار اور مہاجرین میں برکت عطا فرما۔"
