عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ، أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ شُجَاعٍ، عَنْ سَالِمٍ الأَفْطَسِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ سَأَلَنِي يَهُودِيٌّ مِنْ أَهْلِ الْحِيرَةِ أَىَّ الأَجَلَيْنِ قَضَى مُوسَى قُلْتُ لاَ أَدْرِي حَتَّى أَقْدَمَ عَلَى حَبْرِ الْعَرَبِ فَأَسْأَلَهُ. فَقَدِمْتُ، فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ قَضَى أَكْثَرَهُمَا وَأَطْيَبَهُمَا، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا قَالَ فَعَلَ.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Sa'id bin Jubayr (upon him be mercy): A Jew from the people of Hira asked me: 'Which of the two terms did Musa (upon him be peace) fulfill?' I said: 'I do not know until I go to the scholar of the Arabs and ask him.' So I went and asked Hadrat Ibn 'Abbas (may Allah be well pleased with them both). He said: 'He (Musa, upon him be peace) fulfilled the longer and the better of the two. Indeed, the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), when he stated something, he fulfilled it.'
اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن عبدالرحیم نے بیان کیا، کہا ہمیں سعید بن سلیمان نے خبر دی، کہا ہم سے مروان بن شجاع نے بیان کیا، سالم افطس سے، سعید بن جبیر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے کہ انہوں نے فرمایا: مجھ سے حیرہ کے ایک یہودی نے پوچھا کہ (حضرت) موسیٰ علیہ السلام نے دونوں مدتوں میں سے کون سی پوری کی؟ میں نے کہا: مجھے نہیں معلوم یہاں تک کہ میں عربوں کے عالم کے پاس جاؤں اور ان سے پوچھوں۔ پس میں آیا اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: انہوں نے (حضرت موسیٰ علیہ السلام نے) دونوں میں سے زیادہ اور بہتر (مدت) پوری کی۔ بے شک رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جب کوئی بات ارشاد فرماتے تو پوری فرماتے۔
