عربی (اصل)
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ، قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ أَبُو إِسْمَاعِيلَ السَّكْسَكِيُّ، سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ أَقَامَ رَجُلٌ سِلْعَتَهُ فَحَلَفَ بِاللَّهِ لَقَدْ أُعْطِيَ بِهَا مَا لَمْ يُعْطَهَا فَنَزَلَتْ {إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلاً} وَقَالَ ابْنُ أَبِي أَوْفَى النَّاجِشُ آكِلُ رِبًا خَائِنٌ.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat 'Abdullah bin Abi Awfa (may Allah be well pleased with them both): A man displayed his merchandise and swore a false oath by Allah that he had been offered a price for it that he had not actually been offered. So this verse was revealed: 'Indeed, those who exchange the covenant of Allah and their oaths for a small price.' And Hadrat Ibn Abi Awfa (may Allah be well pleased with them both) said: 'The one who practices najsh (false bidding) is an interest-consuming traitor.'
اردو ترجمہ
مجھ سے اسحاق نے بیان کیا، کہا ہمیں یزید بن ہارون نے خبر دی، کہا ہمیں عوام نے خبر دی، کہا مجھ سے ابراہیم ابو اسماعیل سکسکی نے بیان کیا، انہوں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو فرماتے سنا: ایک شخص نے اپنا مال بازار میں لا کر رکھا اور اللہ کی جھوٹی قسم کھائی کہ اسے اتنی قیمت دی گئی تھی جتنی اسے نہیں دی گئی تھی، تو یہ آیت نازل ہوئی: بے شک جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت پر بیچ ڈالتے ہیں۔ اور حضرت ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: نجش کرنے والا (جھوٹی بولی لگانے والا) سود خور خائن ہے۔
