عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ الأَشْعَرِيِّينَ إِذَا أَرْمَلُوا فِي الْغَزْوِ، أَوْ قَلَّ طَعَامُ عِيَالِهِمْ بِالْمَدِينَةِ جَمَعُوا مَا كَانَ عِنْدَهُمْ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، ثُمَّ اقْتَسَمُوهُ بَيْنَهُمْ فِي إِنَاءٍ وَاحِدٍ بِالسَّوِيَّةِ، فَهُمْ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُمْ ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abu Musa (may Allah be well pleased with him) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'When the people of the Ash'ari tribe run short of provisions during battle, or when the food of their families in Madinah al-Munawwara becomes scarce, they gather whatever they have in a single cloth, then distribute it equally among themselves from a single vessel. They are from me and I am from them.'
اردو ترجمہ
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قبیلہ اشعر کے لوگ جب جہاد میں توشہ ختم ہو جاتا، یا مدینہ منورہ میں ان کے بال بچوں کا کھانا کم ہو جاتا، تو جو کچھ ان کے پاس ہوتا ایک کپڑے میں جمع کر لیتے، پھر ایک برتن سے برابر برابر آپس میں تقسیم کر لیتے۔ پس وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔
