عربی (اصل)
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ـ رضى الله عنه ـ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا خَلَصَ الْمُؤْمِنُونَ مِنَ النَّارِ حُبِسُوا بِقَنْطَرَةٍ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، فَيَتَقَاصُّونَ مَظَالِمَ كَانَتْ بَيْنَهُمْ فِي الدُّنْيَا، حَتَّى إِذَا نُقُّوا وَهُذِّبُوا أُذِنَ لَهُمْ بِدُخُولِ الْجَنَّةِ، فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم بِيَدِهِ لأَحَدُهُمْ بِمَسْكَنِهِ فِي الْجَنَّةِ أَدَلُّ بِمَنْزِلِهِ كَانَ فِي الدُّنْيَا ". وَقَالَ يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُتَوَكِّلِ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'When the believers are delivered from the Hellfire, they will be detained on a bridge between Paradise and the Hellfire, where retribution will be taken for the wrongs they committed against one another in the world. When they are purified and cleansed (of these wrongs), they will be permitted to enter Paradise. By Him in Whose Hand is the life of Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him)! Each of them will recognize his dwelling in Paradise better than he recognized his dwelling in this world.'
اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب مومنوں کو دوزخ سے نجات مل جائے گی تو انہیں جنت اور دوزخ کے درمیان ایک پل پر روک لیا جائے گا، اور وہاں ان مظالم کا بدلہ لیا جائے گا جو دنیا میں ایک نے دوسرے پر کیے تھے۔ جب وہ (ان مظالم سے) پاک صاف ہو جائیں گے تو انہیں جنت میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے! ان میں سے ہر شخص جنت میں اپنے ٹھکانے کو اپنے دنیا کے گھر سے بھی بہتر پہچانے گا۔
