عربی (اصل)
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أَرَادَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُقْطِعَ مِنَ الْبَحْرَيْنِ، فَقَالَتِ الأَنْصَارُ حَتَّى تُقْطِعَ لإِخْوَانِنَا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ مِثْلَ الَّذِي تُقْطِعُ لَنَا قَالَ " سَتَرَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) intended to grant portions of land in Bahrain to the Ansar. The Ansar submitted: '(We shall not accept it) until you grant similar portions to our emigrant brothers (from the Quraish).' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: '(O Ansar!) You will soon see others being given preference over you, so remain patient until you meet me (on the Day of Resurrection).'
اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے بحرین میں سے کچھ اراضی بطور جاگیر (انصار کو) دینا چاہی تو انصار نے عرض کیا: (ہم اس وقت تک نہیں لیں گے) جب تک آپ ہمارے مہاجر بھائیوں کو بھی اسی طرح کے قطعات عنایت نہ فرمائیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اے انصار!) عنقریب تم دیکھو گے کہ دوسرے لوگوں کو تم پر ترجیح دی جائے گی، تو اس وقت صبر کرنا یہاں تک کہ (قیامت کے دن) مجھ سے ملاقات کرو۔
