عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، قَالَ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَغْزُو جَيْشٌ الْكَعْبَةَ، فَإِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الأَرْضِ يُخْسَفُ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ ". قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ يُخْسَفُ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ، وَفِيهِمْ أَسْوَاقُهُمْ وَمَنْ لَيْسَ مِنْهُمْ. قَالَ " يُخْسَفُ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ، ثُمَّ يُبْعَثُونَ عَلَى نِيَّاتِهِمْ ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha al-Siddiqa (may Allah be well pleased with her) who states: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) declared: An army will attack the Ka'bah, and when they reach a barren land, their first and last shall be swallowed by the earth. I submitted: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! How will their first and last be swallowed up when there will be among them their traders and people who are not of them? He declared: Their first and their last shall all be swallowed up, and then they shall be raised (on the Day of Judgment) according to their intentions.
اردو ترجمہ
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک لشکر کعبۃ اللہ پر حملہ کرے گا، جب وہ ایک چٹیل میدان میں پہنچے گا تو ان کے اول سے آخر تک سب کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ فرماتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ان کے اول سے آخر تک سب کو کیسے دھنسایا جائے گا جبکہ ان میں ان کے بازاری لوگ (تاجر) بھی ہوں گے اور وہ لوگ بھی ہوں گے جو ان میں سے نہیں ہوں گے؟ ارشاد فرمایا: ان کے اول سے آخر تک سب کو دھنسا دیا جائے گا، پھر (قیامت کے دن) اپنی اپنی نیتوں کے مطابق اٹھائے جائیں گے۔
