عربی (اصل)
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " ثَلاَثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلاَوَةَ الإِيمَانِ مَنْ كَانَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَمَنْ أَحَبَّ عَبْدًا لاَ يُحِبُّهُ إِلاَّ لِلَّهِ، وَمَنْ يَكْرَهُ أَنْ يَعُودَ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَهُ اللَّهُ، كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) narrates that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: Three qualities are such that whoever possesses them will taste the sweetness of faith: one to whom Allah the Exalted and His Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) are more beloved than all else, one who loves a servant only for the sake of Allah, and one who detests returning to disbelief after Allah has rescued him from it, just as he detests being cast into the fire.
اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس میں یہ پائی جائیں اس نے ایمان کی حلاوت پا لی: جس شخص کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سب سے زیادہ محبوب ہوں، اور جو کسی بندے سے محض اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرے، اور جو کفر میں واپس لوٹنے کو اس کے بعد کہ اللہ تعالیٰ نے اسے اس سے نجات دی، اتنا ناگوار سمجھے جتنا آگ میں ڈالے جانے کو ناگوار سمجھتا ہے۔
