عربی (اصل)
حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أَمَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم رَجُلاً مِنْ أَسْلَمَ أَنْ أَذِّنْ فِي النَّاسِ " أَنَّ مَنْ كَانَ أَكَلَ فَلْيَصُمْ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ أَكَلَ فَلْيَصُمْ، فَإِنَّ الْيَوْمَ يَوْمُ عَاشُورَاءَ ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Salama bin al-Akwa (may Allah be well pleased with him) who said, "The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) ordered a man from the tribe of Banu Aslam to announce among the people: 'Whoever has already eaten should abstain from eating for the rest of the day, and whoever has not eaten should observe the fast, for this is the day of Ashura.'"
اردو ترجمہ
ہم سے مکی بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یزید بن ابی عبید نے بیان کیا، ان سے حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے قبیلۂ بنو اسلم کے ایک شخص کو لوگوں میں یہ اعلان کرنے کا حکم فرمایا تھا کہ جو کھا چکا ہو وہ دن کے باقی حصے میں بھی کھانے پینے سے رکا رہے اور جس نے نہ کھایا ہو اسے روزہ رکھ لینا چاہیے، کیونکہ یہ عاشوراء کا دن ہے۔
