عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَقَّتَ لأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ، وَلأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنَ الْمَنَازِلِ، وَلأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ، هُنَّ لَهُنَّ وَلِكُلِّ آتٍ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِهِمْ مِمَّنْ أَرَادَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، فَمَنْ كَانَ دُونَ ذَلِكَ فَمِنْ حَيْثُ أَنْشَأَ، حَتَّى أَهْلُ مَكَّةَ مِنْ مَكَّةَ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) narrates that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) designated Dhul-Hulaifah as the Miqat for the people of Madinah, Qarn al-Manazil for the people of Najd, and Yalamlam for the people of Yemen. These Miqats are for those regions' residents and also for all who pass through them from other places intending to perform Hajj or Umrah. And those who live within these boundaries assume Ihram from wherever they set out, even the people of Makkah assume Ihram from Makkah itself.
اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ کو میقات مقرر فرمایا، نجد والوں کے لیے قرنِ المنازل کو اور یمن والوں کے لیے یلملم کو۔ یہ میقاتیں ان علاقوں کے باشندوں کے لیے ہیں اور ان تمام لوگوں کے لیے بھی جو ان علاقوں سے گزر کر حج اور عمرے کے ارادے سے آئیں۔ اور جو لوگ ان حدود کے اندر ہوں تو ان کی میقات وہی جگہ ہے جہاں سے وہ سفر شروع کریں، یہاں تک کہ اہلِ مکہ کی میقات مکہ ہی ہے۔
