عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا عَطَاءٌ، قَالَ حَدَّثَنِي صَفْوَانُ بْنُ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ يَعْنِي، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلاً، أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ بِالْجِعْرَانَةِ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ وَعَلَيْهِ أَثَرُ الْخَلُوقِ أَوْ قَالَ صُفْرَةٍ فَقَالَ كَيْفَ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصْنَعَ فِي عُمْرَتِي فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم، فَسُتِرَ بِثَوْبٍ وَوَدِدْتُ أَنِّي قَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَقَدْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْىُ. فَقَالَ عُمَرُ تَعَالَ أَيَسُرُّكَ أَنْ تَنْظُرَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَقَدْ أَنْزَلَ اللَّهُ الْوَحْىَ قُلْتُ نَعَمْ. فَرَفَعَ طَرَفَ الثَّوْبِ، فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ لَهُ غَطِيطٌ وَأَحْسِبُهُ قَالَ كَغَطِيطِ الْبَكْرِ. فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْهُ قَالَ " أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ الْعُمْرَةِ اخْلَعْ عَنْكَ الْجُبَّةَ وَاغْسِلْ أَثَرَ الْخَلُوقِ عَنْكَ، وَأَنْقِ الصُّفْرَةَ، وَاصْنَعْ فِي عُمْرَتِكَ كَمَا تَصْنَعُ فِي حَجِّكِ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Safwan bin Ya'la bin Umayya narrates from his father that a man came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) while he was at Ji'rana, wearing a cloak that had traces of Khaluq (a type of perfume) or yellowish coloring on it. He submitted: 'What do you command me to do in my Umrah?' Thereupon Allah sent down revelation upon the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and he was screened with a cloth. I longed to see the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) while revelation was being sent down to him. Hadrat Umar (may Allah be well pleased with him) said: 'Come! Would you like to see the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) while Allah is sending down revelation?' I submitted: 'Yes.' He lifted the edge of the cloth and I looked at him -- he was breathing heavily. (The narrator said) I think he said: 'Like the breathing of a young camel.' When that state passed, the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Where is the one who asked about Umrah? Remove your cloak, wash off the traces of Khaluq, clean the yellowish coloring, and do in your Umrah as you do in your Hajj.'
اردو ترجمہ
حضرت صفوان بن یعلیٰ بن امیہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جعرانہ میں تھے کہ ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا جو جبّہ پہنے ہوئے تھا اور اس پر خلوق (خوشبو) یا زردی کا نشان تھا۔ اس نے عرض کیا: آپ مجھے اپنے عمرے میں کس طرح کرنے کا حکم فرماتے ہیں؟ اس پر اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر وحی نازل فرمائی اور آپ پر کپڑے سے پردہ کیا گیا۔ میری بڑی تمنا تھی کہ وحی نازل ہوتے وقت نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھوں۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: آؤ، کیا تم چاہتے ہو کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھو جب اللہ تعالیٰ وحی نازل فرما رہا ہو؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ انہوں نے کپڑے کا کنارہ اٹھایا اور میں نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا، آپ زور زور سے سانس لے رہے تھے (راوی نے کہا) میرا خیال ہے کہ انہوں نے بتایا جیسے اونٹ کے بچے کی سانس کی آواز ہوتی ہے۔ پھر جب وہ کیفیت ختم ہوئی تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عمرے کے بارے میں پوچھنے والا کہاں ہے؟ اپنا جبّہ اتار دو، خلوق کا اثر دھو ڈالو اور زردی صاف کر لو اور جس طرح اپنے حج میں کرتے ہو اسی طرح عمرے میں بھی کرو۔
