عربی (اصل)
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ كَانَ يَرْمِي الْجَمْرَةَ الدُّنْيَا بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ، ثُمَّ يُكَبِّرُ عَلَى إِثْرِ كُلِّ حَصَاةٍ، ثُمَّ يَتَقَدَّمُ فَيُسْهِلُ، فَيَقُومُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ قِيَامًا طَوِيلاً، فَيَدْعُو وَيَرْفَعُ يَدَيْهِ، ثُمَّ يَرْمِي الْجَمْرَةَ الْوُسْطَى كَذَلِكَ، فَيَأْخُذُ ذَاتَ الشِّمَالِ فَيُسْهِلُ، وَيَقُومُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ قِيَامًا طَوِيلاً، فَيَدْعُو وَيَرْفَعُ يَدَيْهِ، ثُمَّ يَرْمِي الْجَمْرَةَ ذَاتَ الْعَقَبَةِ مِنْ بَطْنِ الْوَادِي، وَلاَ يَقِفُ عِنْدَهَا، وَيَقُولُ هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَفْعَلُ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Salim bin Hadrat 'Abdullah that Hadrat 'Abdullah bin 'Umar (may Allah be well pleased with them both) used to perform the Rami of the first Jamra (Jamrat al-Dunya) with seven small pebbles and would say 'Allahu Akbar' on throwing each pebble. Then he would proceed further to the level ground and stand facing the Qiblah for a long time, invoking (Allah) while raising his hands. Then he would perform the Rami of the middle Jamra (Jamrat al-Wusta) similarly and would go to the left towards the level ground, where he would stand facing the Qiblah for a long time, invoking (Allah) while raising his hands. Then he would perform the Rami of Jamrat al-'Aqabah from the middle of the valley (Batn al-Wadi) but would not stay there. He used to state, 'I saw the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) doing like this.'
اردو ترجمہ
ہم سے اسماعیل بن عبداللہ نے بیان کیا، انہوں نے فرمایا مجھ سے میرے بھائی (عبدالحمید) نے بیان کیا، ان سے سلیمان نے بیان کیا، ان سے یونس بن یزید نے بیان کیا، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا، ان سے سالم بن عبداللہ نے فرمایا کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما پہلے جمرہ کی رمی سات کنکریوں کے ساتھ فرماتے اور ہر کنکری پر اللہ اکبر فرماتے تھے، اس کے بعد آگے تشریف لے جاتے اور ایک نرم ہموار زمین پر قبلہ رخ کھڑے ہو جاتے، دعائیں فرماتے رہتے اور دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے، پھر جمرہ وسطیٰ کی رمی میں بھی اسی طرح فرماتے اور بائیں طرف آگے تشریف لے جا کر ایک نرم زمین پر قبلہ رخ کھڑے ہو جاتے، بہت دیر تک اسی طرح کھڑے ہو کر دعائیں فرماتے رہتے، پھر جمرہ عقبہ کی رمی بطن وادی سے فرماتے لیکن وہاں ٹھہرتے نہیں تھے، اور فرماتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طرح فرماتے دیکھا ہے۔
