عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، سَمِعَ أَبَا بَكْرِ بْنَ عَيَّاشٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، لَقِيتُ أَنَسًا. وَحَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ خَرَجْتُ إِلَى مِنًى يَوْمَ التَّرْوِيَةِ فَلَقِيتُ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ ذَاهِبًا عَلَى حِمَارٍ فَقُلْتُ أَيْنَ صَلَّى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم هَذَا الْيَوْمَ الظُّهْرَ فَقَالَ انْظُرْ حَيْثُ يُصَلِّي أُمَرَاؤُكَ فَصَلِّ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abdul-Aziz (bin Rufay') narrated: I went out to Mina on the Day of Tarwiya (8th Dhul-Hijjah) and met Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) going along on a donkey. I submitted, 'Where did the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) offer the Zuhr prayer on this day?' He replied, 'Observe where your leaders pray, and pray there.'
اردو ترجمہ
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، انہوں نے حضرت ابوبکر بن عیاش سے سنا کہ ہم سے عبدالعزیز بن رفیع نے بیان کیا، کہا کہ میں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملا۔ (دوسری سند) امام بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا اور مجھ سے اسماعیل بن ابان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حضرت ابوبکر بن عیاش نے بیان کیا، ان سے عبدالعزیز نے فرمایا کہ میں آٹھویں تاریخ کو منیٰ گیا تو وہاں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملا، وہ گدھی پر سوار ہو کر تشریف لے جا رہے تھے۔ میں نے عرض کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن ظہر کی نماز کہاں ادا فرمائی تھی؟ انہوں نے فرمایا کہ دیکھو جہاں تمہارے حاکم لوگ نماز پڑھیں وہیں تم بھی پڑھو۔
