عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ـ هُوَ ابْنُ سَلاَمٍ ـ أَخْبَرَنَا الْفَزَارِيُّ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ حَدَّثَهُ قَالَ سَقَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ زَمْزَمَ فَشَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ. قَالَ عَاصِمٌ فَحَلَفَ عِكْرِمَةُ مَا كَانَ يَوْمَئِذٍ إِلاَّ عَلَى بَعِيرٍ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) narrated: I gave Zamzam water to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) and he drank it while standing. Asim stated that Ikrimah took an oath, saying that on that day the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) was riding a camel.
اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن سلام بیکندی نے بیان کیا، انہوں نے فرمایا کہ ہمیں مروان بن حضرت معاویہ فزاری نے خبر دی، انہیں عاصم نے اور انہیں شعبی نے فرمایا کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے ان سے بیان فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو زمزم کا پانی پلایا تھا، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پانی کھڑے ہو کر نوش فرمایا۔ عاصم نے بیان کیا کہ عکرمہ نے قسم کھا کر فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس دن اونٹ پر سوار تھے۔
