عربی (اصل)
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لِلرُّكْنِ أَمَا وَاللَّهِ إِنِّي لأَعْلَمُ أَنَّكَ حَجَرٌ لاَ تَضُرُّ وَلاَ تَنْفَعُ، وَلَوْلاَ أَنِّي رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم اسْتَلَمَكَ مَا اسْتَلَمْتُكَ. فَاسْتَلَمَهُ، ثُمَّ قَالَ فَمَا لَنَا وَلِلرَّمَلِ إِنَّمَا كُنَّا رَاءَيْنَا بِهِ الْمُشْرِكِينَ، وَقَدْ أَهْلَكَهُمُ اللَّهُ. ثُمَّ قَالَ شَىْءٌ صَنَعَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَلاَ نُحِبُّ أَنْ نَتْرُكَهُ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Zayd bin Aslam narrated from his father who stated that Hadrat Umar bin al-Khattab (may Allah be well pleased with him) addressed the Black Stone saying, 'By Allah! I know full well that you are but a stone; you can neither benefit nor harm anyone. Had I not seen the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) kissing you, I would never have kissed you.' Then he kissed it and said, 'And now, what need have we of Ramal? We only did it to show the pagans our strength, and Allah has destroyed them.' Then he said, 'Nevertheless, it is something the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) did, and we do not wish to abandon it.'
اردو ترجمہ
ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں محمد بن جعفر نے خبر دی، کہا کہ مجھے زید بن اسلم نے خبر دی، انہیں ان کے والد نے فرمایا کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حجرِ اسود کو مخاطب کر کے فرمایا کہ بخدا مجھے خوب معلوم ہے کہ تو صرف ایک پتھر ہے جو نہ کوئی نفع پہنچا سکتا ہے نہ نقصان، اور اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو تجھے بوسہ دیتے نہ دیکھا ہوتا تو میں کبھی بوسہ نہ دیتا۔ اس کے بعد آپ نے بوسہ دیا۔ پھر فرمایا کہ اور اب ہمیں رمل کی بھی کیا ضرورت ہے، ہم نے اس کے ذریعے مشرکوں کو اپنی قوت دکھائی تھی اور اللہ تعالیٰ نے ان کو تباہ فرما دیا۔ پھر فرمایا کہ جو عمل رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے کیا ہے اسے اب چھوڑنا بھی ہم پسند نہیں کرتے۔
