عربی (اصل)
حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَمْرَةَ، نَصْرُ بْنُ عِمْرَانَ الضُّبَعِيُّ قَالَ تَمَتَّعْتُ فَنَهَانِي نَاسٌ، فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ فَأَمَرَنِي، فَرَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ رَجُلاً يَقُولُ لِي حَجٌّ مَبْرُورٌ وَعُمْرَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ، فَأَخْبَرْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ سُنَّةَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لِي أَقِمْ عِنْدِي، فَأَجْعَلَ لَكَ سَهْمًا مِنْ مَالِي. قَالَ شُعْبَةُ فَقُلْتُ لِمَ فَقَالَ لِلرُّؤْيَا الَّتِي رَأَيْتُ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Abu Jamra Nasr bin Imran al-Duba'i that he said: I performed Hajj al-Tamattu' and some people forbade me from it. I asked Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both), and he instructed me to perform it. Then I saw in a dream someone saying to me, 'Hajj Mabrur (accepted Hajj) and an accepted Umra!' I related this dream to Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) and he said, 'This is the Sunnah of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him).' Then he said, 'Stay with me and I shall give you a share of my wealth.' Shu'bah said: I asked (Abu Jamra), 'Why did he offer that?' He said, 'Because of the dream I had seen.'
اردو ترجمہ
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابوجمرہ نصر بن عمران ضبعی نے بیان کیا کہ میں نے حجِ تمتع کیا تو بعض لوگوں نے مجھے منع کیا۔ اس لیے میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے دریافت کیا، آپ نے تمتع کا حکم فرمایا۔ پھر میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص مجھ سے کہہ رہا ہے: حج مبرور اور عمرہ مقبول! میں نے یہ خواب حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو سنایا تو آپ نے فرمایا: یہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے۔ پھر فرمایا: میرے پاس رہو، میں اپنے مال سے تمہارا حصہ مقرر کروں گا۔ شعبہ نے کہا: میں نے (ابوجمرہ سے) پوچھا کہ انہوں نے مال دینے کا وعدہ کیوں کیا؟ انہوں نے فرمایا: اسی خواب کی وجہ سے جو میں نے دیکھا تھا۔
