عربی (اصل)
حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا سَيَّارٌ أَبُو الْحَكَمِ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ حَجَّ لِلَّهِ فَلَمْ يَرْفُثْ وَلَمْ يَفْسُقْ رَجَعَ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) that he said: I heard the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) state, 'Whoever performs Hajj for the sake of Allah and abstains from obscene talk and sinful acts, he will return (purified from sins) as on the day his mother gave birth to him.'
اردو ترجمہ
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سیار ابوالحکم نے بیان کیا، کہا کہ میں نے ابوحازم سے سنا، انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: جس شخص نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے حج کیا اور نہ کوئی فحش بات کی اور نہ کوئی گناہ کا کام کیا تو وہ (گناہوں سے اس طرح پاک ہو کر) واپس لوٹے گا جیسے اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔
