عربی (اصل)
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ، قَالَ حَجَّ أَنَسٌ عَلَى رَحْلٍ، وَلَمْ يَكُنْ شَحِيحًا، وَحَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَجَّ عَلَى رَحْلٍ وَكَانَتْ زَامِلَتَهُ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Thumama bin Abdullah bin Anas that Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) went for Hajj on a packsaddled camel, and he was not a miser. He narrated that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) also went for Hajj on a packsaddled camel, and the same camel carried his baggage as well.
اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن ابی بکر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عزرہ بن ثابت نے بیان کیا، ان سے ثمامہ بن عبداللہ بن انس نے بیان کیا کہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ پالان والے اونٹ پر حج کے لیے تشریف لے گئے اور آپ بخیل نہیں تھے۔ انہوں نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم بھی پالان والے اونٹ پر حج کے لیے تشریف لے گئے تھے اور وہی اونٹ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا سامان بردار بھی تھا۔
