عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ـ أَوْ وَالَّذِي لاَ إِلَهَ غَيْرُهُ، أَوْ كَمَا حَلَفَ ـ مَا مِنْ رَجُلٍ تَكُونُ لَهُ إِبِلٌ أَوْ بَقَرٌ أَوْ غَنَمٌ لاَ يُؤَدِّي حَقَّهَا إِلاَّ أُتِيَ بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ مَا تَكُونُ وَأَسْمَنَهُ، تَطَؤُهُ بِأَخْفَافِهَا، وَتَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا، كُلَّمَا جَازَتْ أُخْرَاهَا رُدَّتْ عَلَيْهِ أُولاَهَا، حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ ". رَوَاهُ بُكَيْرٌ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abu Dharr (may Allah be well pleased with him) that he said: I went near the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and he was stating, 'By Him in Whose Hand is my soul' — or he swore, 'By Him besides Whom there is none worthy of worship' — or whatever words he used for the oath — (then after this emphasis he stated): 'There is no person who possesses camels, cattle, or sheep and does not pay their due right, except that on the Day of Resurrection those animals will be brought bigger and fatter than ever, and they will trample him with their hooves and gore him with their horns. When the last of them passes over him, the first will return again, and this will continue until judgment is passed among the people.' This hadith was also narrated by Bukair ibn Abdullah from Abu Salih, from Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him), from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him).
اردو ترجمہ
ہم سے عمر بن حفص بن غیاث نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے میرے والد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اعمش نے بیان کیا، معرور بن سوید سے، ان سے حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے قریب پہنچا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرما رہے تھے: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے (یا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس طرح قسم کھائی) اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، یا جن الفاظ کے ساتھ بھی آپ نے قسم کھائی ہو، (اس تاکید کے بعد ارشاد فرمایا) کوئی بھی ایسا شخص جس کے پاس اونٹ، گائے یا بکری ہو اور وہ اس کا حق ادا نہ کرتا ہو تو قیامت کے دن اسے لایا جائے گا، دنیا سے زیادہ بڑی اور موٹی تازہ کر کے۔ پھر وہ اپنے مالک کو اپنے کھروں سے روندے گی اور سینگ مارے گی۔ جب آخری جانور اس پر سے گزر جائے گا تو پہلا جانور پھر لوٹ کر آئے گا (اور اسے اپنے سینگ مارے گا اور کھروں سے روندے گا) اس وقت تک یہ سلسلہ برابر قائم رہے گا جب تک لوگوں کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔ اس حدیث کو بکیر بن عبداللہ نے ابوصالح سے روایت کیا ہے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے۔
