عربی (اصل)
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا مَاتَ عُرِضَ عَلَيْهِ مَقْعَدُهُ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ، إِنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَمِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَإِنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَمِنْ أَهْلِ النَّارِ، فَيُقَالُ هَذَا مَقْعَدُكَ حَتَّى يَبْعَثَكَ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abdullah bin Umar (may Allah be well pleased with them) narrated that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'When any of you dies, his place (in the Hereafter) is shown to him morning and evening. If he is among the people of Paradise, then (he is shown a place) among the people of Paradise; and if he is among the people of the Hellfire, then (he is shown a place) among the people of the Hellfire. And it is said to him: This is your abode until Allah resurrects you on the Day of Resurrection.'
اردو ترجمہ
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، کہا مجھ سے امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے جب کوئی شخص فوت ہوتا ہے تو صبح و شام اس کا ٹھکانا اسے دکھایا جاتا ہے۔ اگر وہ جنتی ہے تو جنتیوں میں سے اور اگر دوزخی ہے تو دوزخیوں میں سے۔ اور کہا جاتا ہے کہ یہ تیرا ٹھکانا ہے، یہاں تک کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ تجھے اٹھائے گا۔
