عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ شُعْبَةَ، سَمِعْتُ الأَشْعَثَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ يَهُودِيَّةً، دَخَلَتْ عَلَيْهَا، فَذَكَرَتْ عَذَابَ الْقَبْرِ، فَقَالَتْ لَهَا أَعَاذَكِ اللَّهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ. فَسَأَلَتْ عَائِشَةُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ عَذَابِ الْقَبْرِ فَقَالَ " نَعَمْ عَذَابُ الْقَبْرِ ". قَالَتْ عَائِشَةُ ـ رضى الله عنها ـ فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعْدُ صَلَّى صَلاَةً إِلاَّ تَعَوَّذَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ. زَادَ غُنْدَرٌ " عَذَابُ الْقَبْرِ حَقٌّ ".
انگریزی ترجمہ
Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha Siddiqa (may Allah be well pleased with her) narrated that a Jewish woman came to her and mentioned the punishment of the grave, saying, 'May Allah protect you from the punishment of the grave.' Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her) then asked the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) about the punishment of the grave. He stated, 'Yes, the punishment of the grave is real.' Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her) stated: After that, I never saw the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) offer any prayer without seeking refuge from the punishment of the grave. Ghundar added the words: 'The punishment of the grave is a reality.'
اردو ترجمہ
ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا مجھے میرے والد (حضرت عثمان) نے خبر دی شعبہ سے، انہوں نے اشعث سے سنا، انہوں نے اپنے والد ابوالشعثاء سے، انہوں نے مسروق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے اور انہوں نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا کہ ایک یہودی عورت ان کے پاس آئی اور عذاب قبر کا ذکر کیا۔ اس نے عرض کیا: اللہ تعالیٰ آپ کو عذاب قبر سے محفوظ رکھے۔ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عذاب قبر کے بارے میں دریافت فرمایا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہاں، عذاب قبر حق ہے۔ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا: اس کے بعد میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی کوئی نماز ایسی پڑھتے نہیں دیکھا جس میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے عذاب قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ نہ مانگی ہو۔ غندر نے «عذاب القبر حق» (عذاب قبر حق ہے) کے الفاظ کا اضافہ کیا۔
