عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ كُنْتُ أَنَا وَأُمِّي، مِنَ الْمُسْتَضْعَفِينَ أَنَا مِنَ الْوِلْدَانِ، وَأُمِّي، مِنَ النِّسَاءِ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them) stated: My mother and I were among the oppressed and weak ones (who remained in Makkah after the Noble Prophet's migration, blessings and peace of Allah be upon him). I was among the children, and my mother was among the women.
اردو ترجمہ
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، عبیداللہ نے فرمایا کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں اور میری والدہ (نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ہجرت کے بعد مکہ مکرمہ میں) کمزور مسلمانوں میں سے تھے۔ میں بچوں میں سے تھا اور میری والدہ عورتوں میں سے تھیں۔
