عربی (اصل)
338/436 عن عائشة: صنع النبي صلى الله عليه وسلم شيئاً، فرخص فيه، فتنزّه عنه قومٌ، فبلغ ذلك النبي صلى الله عليه وسلم، فخطب، فحمد الله، ثم قال:" ما بال أقوام يتنزهون عن الشيء أصنعه؟ فوالله! إني لأعلمهم بالله، وأشدهم له خشية".
انگریزی ترجمہ
Aishah reported: The Prophet, peace be upon him, did something and permitted it, but some people refrained from it. When word of this reached the Prophet, peace be upon him, he gave a sermon. He praised Allah and then said, 'What is wrong with people who refrain from something I myself do? By Allah, I know Allah better than they do, and I fear Him more than they do.'
اردو ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، نبیصلی اللہ علیہ وسلمنے کوئی کام کیا اور اس میں رخصت دے دی، ایک جماعت نے اس سے پرہیز کیا، یہ بات جب آپصلی اللہ علیہ وسلمتک پہنچی تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے خطبہ دیا، تو اللہ کی حمد بیان کی پھر فرمایا: کچھ لوگوں کا عجب حال ہے، لوگ اس کام میں شرکت سے پرہیز کرتے ہیں جسے میں نے کیا ہے، حالانکہ اللہ کی قسم میں ان سے زیادہ اللہ کو جانتا اور ان سے بڑھ کر اس کا خوف رکھتا ہوں۔[صحيح الادب المفرد/حدیث: 338]
