عربی (اصل)
270/352(صحيح)عن أنس ؛ أن رجلاً سأل النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا نبي الله! متى الساعة؟ فقال:" وما أعددت لها؟". قال: ما أعددت لها من كبير، إلا أني أحب الله ورسوله.فقال:" المرء مع من أحب". قال أنس: فما رأيت المسلمين فرحوا بعد الإسلام أشد مما فرحوا يومئذٍ.
انگریزی ترجمہ
Anas reported: A man asked the Prophet, peace be upon him, 'O Prophet of Allah, when is the Hour?' He said, 'What have you prepared for it?' He said, 'I have not prepared much for it, except that I love Allah and His Messenger.' He said, 'A person will be with those whom he loves.' Anas said, 'I have not seen the Muslims rejoice after accepting Islam as much as they rejoiced on that day.'
اردو ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبیصلی اللہ علیہ وسلمسے سوال کیا تو کہا: اے اللہ کے نبی! قیامت کب آئے گی؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم نے اس کے لئے کیا تیاری کر رکھی ہے۔“اس نے عرض کیا: میں نے کوئی بڑی تیاری تو نہیں کر رکھی ہے۔ مگر میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”آدمی اسی کے ساتھ ہو گا جس سے محبت کرتا ہے۔“سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اسلام لانے کے بعد میں نے مسلمانوں کو اتنا زیادہ خوش (کسی بات پر) نہیں دیکھا جتنا وہ (اس بات پر) اس دن خوش ہوئے۔[صحيح الادب المفرد/حدیث: 270]
