عربی (اصل)
268/350(صحيح)عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" زار رجل أخاً له في قريةٍ، فأرصد الله ملكاً على مدرجته، فقال: أين تريد؟ قال: أخاً لي في هذه القرية. فقال: هل له عليك من نعمة ترُبُّها(1)؟ قال: لا. إني أحبه في الله. قال: فإني رسول الله إليك؛ أن الله أحبك كما أحببته".
انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah reported from the Prophet, peace be upon him, who said, 'A man visited a brother of his in another village, and Allah placed an angel on his path. The angel said, "Where are you going?" He said, "To a brother of mine in this village." He said, "Have you done him some favor that you wish to cultivate?" He said, "No, I simply love him for the sake of Allah." He said, "I am a messenger from Allah to you — that Allah loves you as you have loved him."'
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبیصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کسی شخص نے ایک بستی میں اپنے ایک بھائی سے ملاقات کی تو اللہ نے اس کے راستے میں ایک فرشتے کو گھات میں بٹھا دیا۔ فرشتے نے پوچھا: تم کہاں جانا چاہتے ہو؟ اس نے کہا: اپنے ایک بھائی کے پاس جو اس بستی میں رہتا ہے۔ اس نے پوچھا کہ کیا اس نے کوئی احسان کیا ہے جو بدلہ چکانے جا رہے ہو؟ اس نے جواب دیا: نہیں میں اس سے صرف اللہ کے لئے محبّت کرتا ہوں۔ اس نے کہا: میں اللہ کی طرف سے تیرے پاس بھیجا ہوا فرشتہ ہوں (اور یہ پیغام دینے آیا ہوں کہ) جیسے تم نے اس سے محبت کی ہے اللہ بھی تم سے محبت کرتا ہے۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 268]
