عربی (اصل)
26/34(حسن)عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَا سَمِعَ بِي أَحَدٌ، يَهُودِيٌّ وَلَا نَصْرَانِيٌّ إِلَّا أَحَبَّنِي، إِنَّ أُمِّي كُنْتُ أُرِيدُهَا عَلَى الْإِسْلَامِ فَتَأْبَى، فَقُلْتُ لَهَا فَأَبَتْ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: ادع الله لَهَا، فَدَعَا، فَأَتَيْتُهَا وَقَدْ أَجَافَتْ عَلَيْهَا الْبَابَ - فَقَالَتْ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ! إِنِّي أَسْلَمْتُ، فَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: ادْعُ اللَّهَ لِي وَلِأُمِّي، فَقَالَ:"اللَّهُمَّ! عَبْدُكَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَأُمُّهُ، أَحِبَّهُمَا إِلَى النَّاسِ".
انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, reported that the Prophet, peace be upon him, said: 'Do not call grapes "karm" (precious), for "karm" is the Muslim man.' In another narration: 'Do not call grapes "karm," for "karm" is the heart of the believer.'
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں: میرے متعلق جو بھی عیسائی اور یہودی سنے گا وہ مجھ سے محبت کرے گا۔ میں اپنی ماں کو جب اسلام پر آمادہ کرتا تو وہ انکار کر دیتیں۔ میں نے ان کو (ایک بار پھر مسلمان ہونے کا) کہا: تو انہوں نے انکار کر دیا۔ تو میں نبیصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: میری ماں کے حق میں اللہ سے دعا کریں۔ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے دعا کی۔ اس کے بعد میں والدہ کے پاس آیا۔ انہوں نے دروازہ بند کر رکھا تھا۔ کہنے لگیں: اے ابوہریرہ! میں مسلمان ہو گئی۔ میں نے نبیصلی اللہ علیہ وسلمکو بتایا میں نے کہا: میرے لیے اور میری ماں کے لیے دعا فرمائیں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:«اللَّهُمَّ، عَبْدُكَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَأُمُّهُ، أَحِبَّهُمَا إِلَى النَّاسِ»”اے اللہ! تیرا بندہ ابوہریرہ اور اس کی ماں ہے تو ان دونوں کو لوگوں کی نگاہ میں محبوب بنا دے۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 26]
