عربی (اصل)
121/163 عن أبي أمامة قال: أقبل النبي صلى الله عليه وسلم معه غلامان، فوهب أحدهما لعلي صلوات الله عليه، وقال:" لا تضربه؛ فإني نهيت عن ضرب أهل الصلاة، وإني رأيته يصلي منذ أقبلنا". وأعطى أبا ذر غلاماً، وقال:"استوص به معروفاً" فأعتقه، فقال:"ما فعل؟" قال: أمرتني أن استوصي به خيراً، فأعتقته.
انگریزی ترجمہ
Abu Umamah reported: The Prophet, peace be upon him, came with two slaves. He gave one to Ali, may the blessings of Allah be upon him, and said: 'Do not strike him, for I have been forbidden from striking people of prayer, and I have seen him praying since we came.' And he gave Abu Dharr a slave and said: 'Treat him well.' Abu Dharr freed him. The Prophet asked, 'What did you do with him?' He said, 'You commanded me to treat him well, so I freed him.'
اردو ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: نبیصلی اللہ علیہ وسلمتشریف لائے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ دو غلام تھے آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان میں سے ایک سیدنا علی صلوات اللہ علیہ کو دے دیا اور فرمایا:”اس کو نہ مارنا، مجھے نمازیوں کو مارنے سے منع کیا گیا ہے اور جب سے ہم آئے ہیں میں نے اس کو دیکھا ہے یہ نماز پڑھتا ہے“اور سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کو ایک دوسرا غلام دے دیا اور فرمایا:”میری طرف سے اس کے متعلق اچھے سلوک کرنے کی نصیحت حاصل کر لو۔“سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے اسے آزاد کر دیا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم نے اس کا کیا کیا؟“سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ نے مجھے حکم دیا تھا کہ اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنا تو میں نے اُسے آزاد کر دیا۔[صحيح الادب المفرد/حدیث: 121]
