عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم: مَنْ أَصْبَحَ الْيَوْمَ مِنْكُمْ صَائِمًا؟ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، قَالَ: مَنْ عَادَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مَرِيضًا؟ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، قَالَ: مَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ جَنَازَةً؟ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، قَالَ: مَنْ أَطْعَمَ الْيَوْمَ مِسْكِينًا؟ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا. قَالَ مَرْوَانُ: بَلَغَنِي أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: مَا اجْتَمَعَ هَذِهِ الْخِصَالُ فِي رَجُلٍ فِي يَوْمٍ، إِلاَّ دَخَلَ الْجَنَّةَ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Hurayra reported that the Beloved Messenger of Allah asked, "Which of you is fasting today?" Hadrat Abu Bakr said, "I am." He asked, "Which of you has visited a sick person today? "I have," Hadrat Abu Bakr stated. Then he asked, "Who has attended a funeral today?" "I have," Hadrat Abu Bakr said. He asked, "Who has fed a poor person today?" Abu Bakr said, "I have."
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: 'آج تم میں سے کون روزے سے ہے؟' حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: 'میں۔' پوچھا: 'آج تم میں سے کس نے کسی بیمار کی عیادت کی؟' حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: 'میں نے۔' پھر پوچھا: 'آج کس نے جنازے میں شرکت کی؟' حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: 'میں نے۔' پوچھا: 'آج کس نے کسی مسکین کو کھانا کھلایا؟' حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: 'میں نے۔'
