عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَوْهَبٍ قَالَ: سَمِعْتُ مُوسَى بْنَ طَلْحَةَ يَذْكُرُ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا عَرَضَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي مَسِيرِهِ، فَقَالَ: أَخْبِرْنِي مَا يُقَرِّبُنِي مِنَ الْجَنَّةِ، وَيُبَاعِدُنِي مِنَ النَّارِ؟ قَالَ: تَعْبُدُ اللَّهَ وَلاَ تُشْرِكْ بِهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلاَةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَتَصِلُ الرَّحِمَ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Ayyub al-Ansari told him that a bedouin came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) while he was travelling. He asked, "Tell me what will bring me near to the Garden and keep me far from the Fire." He replied, "Worship Allah and do not associate anything with Him, perform the prayer, pay zakat, and maintain ties of kinship."
اردو ترجمہ
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک بدو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا جب آپ سفر میں تھے۔ اس نے اپنی اونٹنی کی مہار پکڑی اور عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے ایسے عمل بتائیے جو مجھے جنت سے قریب کریں اور دوزخ سے دور کریں۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو، اور صلہ رحمی کرو۔
