عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ قَالَ: حَدَّثَتْنَا عَجُوزٌ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ جَدَّةُ عَلِيِّ بْنِ غُرَابٍ قَالَتْ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ الْمُهَاجِرِ قَالَتْ: سُبِيتُ فِي جَوَارِي مِنَ الرُّومِ، فَعَرَضَ عَلَيْنَا عُثْمَانُ الإِسْلاَمَ، فَلَمْ يُسْلِمْ مِنَّا غَيْرِي وَغَيْرُ أُخْرَى، فَقَالَ عُثْمَانُ: اذْهَبُوا فَاخْفِضُوهُمَا، وَطَهِّرُوهُمَا.
انگریزی ترجمہ
An old woman from Kufa, the grandmother of Hadrat 'Ali ibn Ghurab, reported that Umm al-Muhajir said, "I was captured with some girls from Byzantium. Hadrat 'Uthman offered us Islam, but only myself and one other girl accepted Islam. Hadrat 'Uthman said, 'Go and circumcise them and purify them.'"
اردو ترجمہ
ایک کوفی بوڑھی عورت جو حضرت علی بن غراب کی نانی تھیں، انہوں نے بیان کیا کہ اُم المہاجر نے فرمایا: مجھے روم کی کچھ لڑکیوں کے ساتھ قید کیا گیا۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمیں اسلام کی دعوت دی تو میرے اور ایک اور لڑکی کے سوا کسی نے قبول نہیں کیا۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: جاؤ ان کا ختنہ کرو اور انہیں پاک کرو۔
