عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، وَعُمَارَةَ بْنِ مَيْمُونٍ، وَحَبِيبٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ فِي كُلِّ صَلاَةٍ يُقْرَأُ فَمَا أَسْمَعَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَسْمَعْنَاكُمْ وَمَا أَخْفَى عَلَيْنَا أَخْفَيْنَا عَلَيْكُمْ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Hurayrah (may Allah be well pleased with him) says: 'There is recitation in every prayer. What the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) made us hear, we make you hear; and what he recited silently to us, we recite silently to you.'
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ہر نماز میں قراءت ہوتی ہے — پس جو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں سنایا وہ ہم تمہیں سناتے ہیں، اور جو ہم سے آہستہ پڑھا وہ ہم تم سے آہستہ رکھتے ہیں۔
