عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ، - يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ - حَدَّثَنَا أَبُو مَسْلَمَةَ، سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ مُطَرِّفٍ، قَالَ قَالَ أَبِي انْطَلَقْتُ فِي وَفْدِ بَنِي عَامِرٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْنَا أَنْتَ سَيِّدُنَا . فَقَالَ " السَّيِّدُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى " . قُلْنَا وَأَفْضَلُنَا فَضْلاً وَأَعْظَمُنَا طَوْلاً . فَقَالَ " قُولُوا بِقَوْلِكُمْ أَوْ بَعْضِ قَوْلِكُمْ وَلاَ يَسْتَجْرِيَنَّكُمُ الشَّيْطَانُ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Mutarrif narrates that his father (may Allah be well pleased with him) said: I went as part of a delegation of Banu Amir to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him). We said: You are our master. He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: The Master is Allah, the Blessed and Exalted. We said: And you are the most excellent and the greatest among us. He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: Say what you have to say, or part of what you have to say, and do not let Shaytan lead you astray.
اردو ترجمہ
مطرف بیان کرتے ہیں کہ میرے والد نے فرمایا: میں بنی عامر کے وفد میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، ہم نے عرض کیا: آپ ہمارے سید ہیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سید تو اللہ تبارک و تعالیٰ ہے۔ ہم نے عرض کیا: اور آپ ہم میں سب سے زیادہ فضل والے اور سب سے بڑے ہیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنی بات کہو یا اپنی بعض بات کہو اور شیطان تمہیں (غلو میں) نہ ڈالے۔
