عربی (اصل)
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فِي ثَوْبٍ دُونٍ فَقَالَ " أَلَكَ مَالٌ " . قَالَ نَعَمْ . قَالَ " مِنْ أَىِّ الْمَالِ " . قَالَ قَدْ أَتَانِيَ اللَّهُ مِنَ الإِبِلِ وَالْغَنَمِ وَالْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ . قَالَ " فَإِذَا أَتَاكَ اللَّهُ مَالاً فَلْيُرَ أَثَرُ نِعْمَةِ اللَّهِ عَلَيْكَ وَكَرَامَتِهِ " .
انگریزی ترجمہ
Abu al-Ahwas (upon him be mercy) narrates from his father (Hadrat Malik ibn Nadlah al-Jushami, may Allah be well pleased with him) who said: I came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) wearing a poor garment. He stated: Do you possess wealth? I submitted: Yes. He stated: What kind of wealth? I submitted: Allah, the Exalted, has blessed me with camels, sheep, horses, and slaves — wealth of every kind. He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: When Allah, the Exalted, has bestowed wealth upon you, then the effect of Allah's blessing and generosity should be visible upon you.
اردو ترجمہ
حضرت ابوالاحوص رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد (حضرت مالک بن نضلہ جُشمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک معمولی کپڑے میں حاضر ہوا تو آپ نے ارشاد فرمایا: کیا تم مال والے ہو؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ نے ارشاد فرمایا: کس قسم کا مال ہے؟ میں نے عرض کیا: اونٹ، بکریاں، گھوڑے اور غلام — ہر طرح کے مال سے اللہ تعالیٰ نے مجھے نوازا ہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے تمہیں مال و دولت سے نوازا ہے تو اللہ تعالیٰ کی نعمت اور اس کے اکرام کا اثر تمہارے اوپر نظر آنا چاہیے۔
