عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ فَمَالُهُ لِلْبَائِعِ إِلاَّ أَنْ يَشْتَرِطَهُ الْمُبْتَاعُ وَمَنْ بَاعَ نَخْلاً مُؤَبَّرًا فَالثَّمَرَةُ لِلْبَائِعِ إِلاَّ أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ " .
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Salim from his father (Hadrat Abdullah ibn Umar, may Allah be well pleased with them both) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: Whoever sells a slave who possesses wealth, that wealth belongs to the seller, unless the buyer stipulates otherwise. And whoever sells date-palms that have been pollinated, the fruit belongs to the seller, unless the buyer stipulates otherwise.
اردو ترجمہ
حضرت سالم اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے کوئی غلام بیچا اور اُس غلام کے پاس مال ہو تو وہ مال بیچنے والے کا ہے، اِلّا یہ کہ خریدار شرط لگائے (کہ مال بھی اُسے ملے)۔ اور جس نے ایسی کھجور کے درخت بیچے جن کو گابھا لگایا جا چکا ہو تو پھل بیچنے والے کا ہے، اِلّا یہ کہ خریدار شرط لگائے۔
