عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَوْسٍ، قَالَ دَخَلْتُ عَلَى أَبِي مُوسَى وَهُوَ ثَقِيلٌ فَذَهَبَتِ امْرَأَتُهُ لِتَبْكِي أَوْ تَهُمَّ بِهِ فَقَالَ لَهَا أَبُو مُوسَى أَمَا سَمِعْتِ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ بَلَى . قَالَ فَسَكَتَتْ فَلَمَّا مَاتَ أَبُو مُوسَى - قَالَ يَزِيدُ - لَقِيتُ الْمَرْأَةَ فَقُلْتُ لَهَا مَا قَوْلُ أَبِي مُوسَى لَكِ أَمَا سَمِعْتِ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ سَكَتِّ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَيْسَ مِنَّا مَنْ حَلَقَ وَمَنْ سَلَقَ وَمَنْ خَرَقَ " .
انگریزی ترجمہ
Yazid ibn Aws narrated: I entered upon Hadrat Abu Musa (may Allah be well pleased with him) when he was seriously ill. His wife began to weep or was about to do so, and Hadrat Abu Musa (may Allah be well pleased with him) said to her: Did you not hear what the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated? She said: Yes. So she fell silent. When Hadrat Abu Musa (may Allah be well pleased with him) passed away, Yazid said: I met the woman and asked her: What did Hadrat Abu Musa say to you — that 'Did you not hear what the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said?' and then you fell silent? She said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: He is not of us who shaves his head (in mourning), who wails, and who tears his garments.
اردو ترجمہ
یزید بن اوس فرماتے ہیں: میں حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گیا جب وہ سخت بیمار تھے، ان کی اہلیہ رونے لگیں یا رونا چاہا تو حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے فرمایا: کیا تم نے نہیں سنا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے کیا فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا: ہاں سنا تھا۔ تو وہ خاموش ہو گئیں۔ جب حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فوت ہو گئے تو یزید نے کہا: میں اس عورت سے ملا اور پوچھا: حضرت ابوموسیٰ نے تم سے کیا فرمایا تھا کہ کیا تم نے نہیں سنا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے کیا فرمایا تھا، پھر تم خاموش ہو گئیں؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ ہم میں سے نہیں ہے جو (سوگ میں) سر منڈائے، چیخے چلائے اور کپڑے پھاڑے۔
