عربی (اصل)
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ وَجَدَ الْيَهُودَ يَصُومُونَ عَاشُورَاءَ فَسُئِلُوا عَنْ ذَلِكَ فَقَالُوا هَذَا الْيَوْمُ الَّذِي أَظْهَرَ اللَّهُ فِيهِ مُوسَى عَلَى فِرْعَوْنَ وَنَحْنُ نَصُومُهُ تَعْظِيمًا لَهُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " نَحْنُ أَوْلَى بِمُوسَى مِنْكُمْ " . وَأَمَرَ بِصِيَامِهِ .
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Abdullah ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) that when the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came to Madinah, he found the Jews fasting on the Day of Ashura. They were asked about it and they said: This is the day on which Allah the Exalted granted Musa (upon him be peace) victory over Pharaoh, and we fast it out of reverence. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "We have a greater claim to Musa (upon him be peace) than you." And he commanded that it be fasted.
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو یہودیوں کو عاشوراء کا روزہ رکھتے پایا۔ ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: یہ وہ دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون پر غلبہ عطا فرمایا، اور ہم اس کی تعظیم میں اس کا روزہ رکھتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "ہم موسیٰ (علیہ السلام) سے تم سے زیادہ قریب ہیں۔" اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے روزے کا حکم دیا۔
