عربی (اصل)
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي خَلَفٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِنْ بَنِي فَزَارَةَ فَقَالَ إِنَّ امْرَأَتِي جَاءَتْ بِوَلَدٍ أَسْوَدَ فَقَالَ " هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ " . قَالَ نَعَمْ . قَالَ " مَا أَلْوَانُهَا " . قَالَ حُمْرٌ قَالَ " فَهَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ " . قَالَ إِنَّ فِيهَا لَوُرْقًا . قَالَ " فَأَنَّى تُرَاهُ " . قَالَ عَسَى أَنْ يَكُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ . قَالَ " وَهَذَا عَسَى أَنْ يَكُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Hurayrah (may Allah be well pleased with him) narrated that a man from the tribe of Banu Fazarah came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and submitted: 'My wife has given birth to a black child.' The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Do you have camels?' He submitted: 'Yes.' He stated: 'What are their colours?' He submitted: 'Red.' He stated: 'Is there a dusky one among them?' He submitted: 'Indeed, some of them are dusky.' He stated: 'Where did that come from?' He submitted: 'Perhaps a strain drew that colour.' He stated: 'And this too — perhaps a strain has drawn this colour (in your child).'
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ بنی فزارہ کا ایک شخص نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کیا: میری بیوی نے کالے رنگ کا بچہ جنا ہے (اور میں اسے اپنا نہیں مانتا)۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تمہارے پاس اونٹ ہیں؟ اس نے عرض کیا: جی ہاں۔ ارشاد فرمایا: ان کے رنگ کیا ہیں؟ عرض کیا: سرخ ہیں۔ ارشاد فرمایا: کیا ان میں کوئی خاکستری رنگ کا بھی ہے؟ عرض کیا: ہاں، کچھ خاکستری بھی ہیں۔ ارشاد فرمایا: وہ (خاکستری) کہاں سے آ گیا؟ عرض کیا: شاید کسی رگ نے یہ رنگ کھینچ لیا ہو۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہاں بھی شاید کسی رگ نے (تمہارے بچے میں) یہ رنگ کھینچ لیا ہو۔
