عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ سَمِعَ عَمْرٌو، سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِلْمُتَلاَعِنَيْنِ " حِسَابُكُمَا عَلَى اللَّهِ أَحَدُكُمَا كَاذِبٌ لاَ سَبِيلَ لَكَ عَلَيْهَا " . قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَالِي . قَالَ " لاَ مَالَ لَكَ إِنْ كُنْتَ صَدَقْتَ عَلَيْهَا فَهُوَ بِمَا اسْتَحْلَلْتَ مِنْ فَرْجِهَا وَإِنْ كُنْتَ كَذَبْتَ عَلَيْهَا فَذَلِكَ أَبْعَدُ لَكَ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Sa'id bin Jubayr said: 'I heard Hadrat Ibn 'Umar (may Allah be well pleased with them both) say that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated to the spouses who invoked mutual curses: "Your reckoning is with Allah; one of you is certainly a liar. You have no way to her anymore." The man submitted: "O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), what about my wealth (the mahr I paid)?" He stated: "No wealth for you. If you spoke the truth about her, then it was the price for having lawful relations with her. And if you lied about her, then you are even further from getting it back."'
اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو فرماتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے لعان کرنے والے میاں بیوی سے ارشاد فرمایا: تم دونوں کا حساب اللہ کے ذمے ہے، تم میں سے ایک ضرور جھوٹا ہے۔ (مرد سے فرمایا:) اب تجھے اس (عورت) پر کوئی اختیار نہیں۔ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرا مال (جو مہر ادا کیا)؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارا کوئی مال واپس نہیں ملے گا، اگر تم نے اس پر سچ بولا ہے تو وہ مال اس کی شرمگاہ حلال کرنے کے عوض تھا، اور اگر تم نے اس پر جھوٹ بولا ہے تو پھر مال واپس ملنے سے اور بھی دور ہو۔
