عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ صَالِحٍ، مَوْلَى التَّوْأَمَةِ عَنْ مَوْلًى، لِسَعْدٍ أَنَّ سَعْدًا، وَجَدَ عَبِيدًا مِنْ عَبِيدِ الْمَدِينَةِ يَقْطَعُونَ مِنْ شَجَرِ الْمَدِينَةِ فَأَخَذَ مَتَاعَهُمْ وَقَالَ - يَعْنِي لِمَوَالِيهِمْ - سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَنْهَى أَنْ يُقْطَعَ مِنْ شَجَرِ الْمَدِينَةِ شَىْءٌ وَقَالَ " مَنْ قَطَعَ مِنْهُ شَيْئًا فَلِمَنْ أَخَذَهُ سَلَبُهُ " .
انگریزی ترجمہ
A freed slave of Hadrat Sa'd (may Allah be well pleased with him) narrated that Hadrat Sa'd (may Allah be well pleased with him) found some slaves of Madinah cutting trees of the city. He confiscated their belongings and said to their owners: I heard the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) prohibit cutting any tree of Madinah. He (blessings and peace of Allah be upon him) had stated: Whoever cuts anything from it, whatever is taken from him shall belong to the one who seizes him.
اردو ترجمہ
حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے آزاد کردہ غلام سے مروی ہے کہ حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مدینۂ منورہ کے کچھ غلاموں کو مدینے کے درخت کاٹتے ہوئے پایا، تو انہوں نے ان کا سامان چھین لیا اور ان کے مالکوں سے فرمایا: میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو منع فرماتے سنا ہے کہ مدینے کا کوئی درخت نہ کاٹا جائے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: جو کوئی اس میں سے کچھ کاٹے تو جو اسے پکڑے اس کا مالِ غنیمت (اس کا سامان) اسی کا ہوگا۔
