عربی (اصل)
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا، يُحَدِّثُ عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى قَبْرَيْنِ فَقَالَ " إِنَّهُمَا يُعَذَّبَانِ وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ أَمَّا هَذَا فَكَانَ لاَ يَسْتَنْزِهُ مِنَ الْبَوْلِ وَأَمَّا هَذَا فَكَانَ يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ " . ثُمَّ دَعَا بِعَسِيبٍ رَطْبٍ فَشَقَّهُ بِاثْنَيْنِ ثُمَّ غَرَسَ عَلَى هَذَا وَاحِدًا وَعَلَى هَذَا وَاحِدًا وَقَالَ " لَعَلَّهُ يُخَفَّفُ عَنْهُمَا مَا لَمْ يَيْبَسَا " . قَالَ هَنَّادٌ " يَسْتَتِرُ " . مَكَانَ " يَسْتَنْزِهُ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abdullah ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) narrates that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) passed by two graves and graciously stated: 'Indeed, both of them are being punished, and they are not being punished for a major sin. As for this one, he would not take care to keep himself clean from urine; and as for that one, he used to go about spreading tales.' Then he (blessings and peace of Allah be upon him) called for a fresh date-palm branch, split it into two, and planted one piece upon each grave, saying: 'Perhaps their punishment may be lightened as long as these branches remain fresh.' In the version of Hannad, the word 'yastatir' (did not screen himself) appears in place of 'yastanzihu' (did not keep clean).
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا دو قبروں کے پاس سے گزر ہوا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان دونوں کو عذاب دیا جا رہا ہے اور کسی بڑے گناہ کی وجہ سے نہیں۔ ان میں سے ایک تو پیشاب سے بچاؤ نہیں کرتا تھا، اور دوسرا چغل خوری میں لگا رہتا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے کھجور کی ایک تازہ ٹہنی منگوائی اور اسے بیچ سے چیر کر دونوں قبروں پر ایک ایک شاخ گاڑ دی اور ارشاد فرمایا: شاید جب تک یہ ٹہنیاں خشک نہ ہوں ان کے عذاب میں تخفیف رہے۔ ھنّاد کی روایت میں «يستنزه» (بچاؤ نہیں کرتا تھا) کی جگہ «يستتر» (پردہ نہیں کرتا تھا) ہے۔
