عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، وَهُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، قَالاَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ كُلُّهُنَّ فِي ذِي الْقَعْدَةِ إِلاَّ الَّتِي مَعَ حَجَّتِهِ - قَالَ أَبُو دَاوُدَ أَتْقَنْتُ مِنْ هَا هُنَا مِنْ هُدْبَةَ وَسَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي الْوَلِيدِ وَلَمْ أَضْبِطْهُ - عُمْرَةً زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ أَوْ مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ وَعُمْرَةَ الْقَضَاءِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةً مِنَ الْجِعْرَانَةِ حَيْثُ قَسَمَ غَنَائِمَ حُنَيْنٍ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةً مَعَ حَجَّتِهِ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) narrates that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) performed four Umrahs, all in Dhul-Qa'dah except the one he combined with his Hajj. Abu Dawud (upon him be mercy) said: From here onward I memorized accurately from Hudbah; I had also heard it from Abu al-Walid but could not retain it precisely: An Umrah during the time of Hudaybiyyah or from Hudaybiyyah; the Umrat al-Qada in Dhul-Qa'dah; an Umrah from al-Ji'ranah in Dhul-Qa'dah when the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) distributed the spoils of Hunayn; and an Umrah combined with his Hajj.
اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے چار عمرے ادا فرمائے اور یہ سب ذی القعدہ میں تھے سوائے اُس عمرے کے جو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے حج کے ساتھ ملایا۔ حضرت ابوداؤد فرماتے ہیں: یہاں سے آگے کے الفاظ میں نے ہدبہ سے بخوبی یاد کیے، حضرت ابوالولید سے بھی سنے تھے لیکن ضبط نہ کر سکا: ایک حدیبیہ کے زمانے میں یا حدیبیہ سے عمرہ، دوسرا ذی القعدہ میں عمرۂ قضاء، تیسرا ذی القعدہ میں جعرانہ سے عمرہ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حنین کا مالِ غنیمت تقسیم فرمایا، اور چوتھا وہ عمرہ جو آپ نے اپنے حج کے ساتھ ملایا۔
