عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخْبَرَنِي رَسُولُ مَرْوَانَ الَّذِي أَرْسَلَ إِلَى أُمِّ مَعْقِلٍ قَالَتْ كَانَ أَبُو مَعْقِلٍ حَاجًّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا قَدِمَ قَالَتْ أُمُّ مَعْقِلٍ قَدْ عَلِمْتَ أَنَّ عَلَىَّ حَجَّةً فَانْطَلَقَا يَمْشِيَانِ حَتَّى دَخَلاَ عَلَيْهِ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَلَىَّ حَجَّةً وَإِنَّ لأَبِي مَعْقِلٍ بَكْرًا . قَالَ أَبُو مَعْقِلٍ صَدَقَتْ جَعَلْتُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَعْطِهَا فَلْتَحُجَّ عَلَيْهِ فَإِنَّهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " . فَأَعْطَاهَا الْبَكْرَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ قَدْ كَبِرْتُ وَسَقِمْتُ فَهَلْ مِنْ عَمَلٍ يُجْزِئُ عَنِّي مِنْ حَجَّتِي قَالَ " عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تُجْزِئُ حَجَّةً " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Bakr ibn Abd al-Rahman narrates that the messenger of Marwan, who was sent to Umm Ma'qil (may Allah be well pleased with her), informed him. Umm Ma'qil (may Allah be well pleased with her) narrates: Hadrat Abu Ma'qil (may Allah be well pleased with him) was about to go for Hajj with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). When he came, Umm Ma'qil said: You know that Hajj is obligatory upon me. So both of them walked until they came into the blessed presence of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him). Umm Ma'qil submitted: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), Hajj is obligatory upon me and Abu Ma'qil has a young camel. Abu Ma'qil (may Allah be well pleased with him) submitted: She speaks the truth; I have dedicated it to the cause of Allah. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: Give it to her so that she may perform Hajj upon it, for that too is in the cause of Allah. So he gave her the camel. She then submitted: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), I am an aged and ailing woman. Is there any deed that would suffice in place of my Hajj? He stated: An Umrah performed in Ramadan is equivalent to a Hajj.
اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر بن عبدالرحمٰن فرماتے ہیں کہ مجھے مروان کے قاصد نے خبر دی جسے اُمّ معقل رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس بھیجا گیا تھا۔ اُمّ معقل رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: حضرت ابومعقل رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کو جانے والے تھے، جب وہ آئے تو اُمّ معقل رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا: آپ کو معلوم ہے کہ مجھ پر حج واجب ہے۔ پس دونوں پیدل چلتے ہوئے بارگاہِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوئے۔ اُمّ معقل نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھ پر حج واجب ہے اور ابومعقل کے پاس ایک جوان اونٹ ہے۔ ابومعقل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: اِنہوں نے سچ کہا، میں نے اسے اللہ کی راہ میں وقف کر دیا ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اونٹ اِنہیں دے دو تاکہ یہ اس پر حج کر لیں، کیونکہ یہ بھی اللہ کی راہ میں ہے۔ چنانچہ اُنہوں نے وہ اونٹ اُمّ معقل کو دے دیا۔ اُمّ معقل نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں بوڑھی اور بیمار عورت ہوں، کیا کوئی ایسا عمل ہے جو حج کے قائم مقام ہو جائے؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔
