عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ فَلَمَّا أَصْبَحَ - يَعْنِي النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم - وَوَقَفَ عَلَى قُزَحَ فَقَالَ " هَذَا قُزَحُ وَهُوَ الْمَوْقِفُ وَجَمْعٌ كُلُّهَا مَوْقِفٌ وَنَحَرْتُ هَا هُنَا وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ فَانْحَرُوا فِي رِحَالِكُمْ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ali al-Murtada (may Allah ennoble his countenance) narrates: When the morning came (at al-Muzdalifah), the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stood at Quzah and graciously stated: This is Quzah and this is the place of standing; and the whole of al-Muzdalifah is a place of standing. I have sacrificed here, and the whole of Mina is a place of sacrifice. Therefore sacrifice at your own halting places.
اردو ترجمہ
حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم فرماتے ہیں کہ (مزدلفہ میں) جب صبح ہوئی تو حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم قزح پر تشریف فرما ہوئے اور ارشاد فرمایا: یہ قزح ہے اور یہی موقف (ٹھہرنے کی جگہ) ہے، اور مزدلفہ پوری کی پوری جائے وقوف ہے، اور میں نے یہاں قربانی کی ہے اور منیٰ پورا جائے نحر ہے، پس تم اپنے اپنے ٹھکانوں میں قربانی کرو۔
