عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أُتِيَ بِلَحْمٍ قَالَ " مَا هَذَا " . قَالُوا شَىْءٌ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ فَقَالَ " هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Anas ibn Malik (may Allah be well pleased with him) narrates that some meat was brought to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him). He asked: 'What is this?' They said: 'It is something that was given as sadaqah to Hadrat Barirah (may Allah be well pleased with her).' Thereupon, the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'It is sadaqah for her, and a gift for us (from her).'
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں گوشت لایا گیا، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: یہ وہ (گوشت) ہے جو حضرت بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو صدقے میں دیا گیا تھا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ان (بریرہ) کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے (ان کی جانب سے) ہدیہ ہے۔
