عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ هَارُونَ بْنِ رِيَابٍ، قَالَ حَدَّثَنِي كِنَانَةُ بْنُ نُعَيْمٍ الْعَدَوِيُّ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ مُخَارِقٍ الْهِلاَلِيِّ، قَالَ تَحَمَّلْتُ حَمَالَةً فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَقِمْ يَا قَبِيصَةُ حَتَّى تَأْتِيَنَا الصَّدَقَةُ فَنَأْمُرَ لَكَ بِهَا " . ثُمَّ قَالَ " يَا قَبِيصَةُ إِنَّ الْمَسْأَلَةَ لاَ تَحِلُّ إِلاَّ لأَحَدِ ثَلاَثَةٍ رَجُلٌ تَحَمَّلَ حَمَالَةً فَحَلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ فَسَأَلَ حَتَّى يُصِيبَهَا ثُمَّ يُمْسِكُ وَرَجُلٌ أَصَابَتْهُ جَائِحَةٌ فَاجْتَاحَتْ مَالَهُ فَحَلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ فَسَأَلَ حَتَّى يُصِيبَ قِوَامًا مِنْ عَيْشٍ " . أَوْ قَالَ " سِدَادًا مِنْ عَيْشٍ " . " وَرَجُلٌ أَصَابَتْهُ فَاقَةٌ حَتَّى يَقُولَ ثَلاَثَةٌ مِنْ ذَوِي الْحِجَا مِنْ قَوْمِهِ قَدْ أَصَابَتْ فُلاَنًا الْفَاقَةُ فَحَلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ فَسَأَلَ حَتَّى يُصِيبَ قِوَامًا مِنْ عَيْشٍ - أَوْ سِدَادًا مِنْ عَيْشٍ - ثُمَّ يُمْسِكُ وَمَا سِوَاهُنَّ مِنَ الْمَسْأَلَةِ يَا قَبِيصَةُ سُحْتٌ يَأْكُلُهَا صَاحِبُهَا سُحْتًا " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Qabisah ibn Mukhariq al-Hilali (may Allah be well pleased with him) narrates: 'I undertook a guarantee for a debt, so I came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). He stated: "Stay, O Qabisah, until the sadaqah reaches us and we shall order it to be given to you." Then he stated: "O Qabisah! Begging is permissible only for one of three: a man who has undertaken a guarantee for a debt -- begging is permissible for him until he obtains it, after which he must desist; a man who has been struck by a calamity that has destroyed his property -- begging is permissible for him until he obtains what suffices for his livelihood, or he said, what provides a reasonable subsistence; and a man who has been afflicted with dire poverty such that three persons of sound judgment from his people testify: So-and-so has been struck with poverty -- begging is permissible for him until he obtains what suffices for his livelihood, or what provides a reasonable subsistence, after which he must desist. Any begging beyond these, O Qabisah, is unlawful, and one who consumes it consumes what is unlawful.'
اردو ترجمہ
حضرت قبیصہ بن مخارق ہلالی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں: میں نے ایک قرضے کی ضمانت لی، چنانچہ میں نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے قبیصہ! ٹھہرے رہو یہاں تک کہ ہمارے پاس صدقے کا مال آ جائے تو ہم تمہارے لیے اس میں سے عطا فرمائیں گے۔ پھر ارشاد فرمایا: اے قبیصہ! سوال کرنا صرف تین قسم کے لوگوں کے لیے جائز ہے: ایک وہ شخص جس نے (لوگوں میں صلح کرانے کے لیے) ضمانت کا بوجھ اٹھایا ہو، اس کے لیے سوال جائز ہے یہاں تک کہ وہ اتنا حاصل کر لے پھر رک جائے؛ دوسرے وہ شخص جسے کوئی آفت آ پہنچی ہو اور اس نے اس کا مال تباہ کر دیا ہو، اس کے لیے سوال جائز ہے یہاں تک کہ وہ گزارے کے لائق حاصل کر لے — یا فرمایا: بقدرِ کفایت حاصل کر لے؛ تیسرے وہ شخص جسے فاقہ آ پہنچے یہاں تک کہ اس کی قوم کے تین عقلمند لوگ کہہ دیں کہ فلاں کو فاقہ آ پہنچا ہے، تو اس کے لیے سوال جائز ہے یہاں تک کہ وہ گزارے کے لائق حاصل کر لے — یا بقدرِ کفایت حاصل کر لے — پھر رک جائے۔ اے قبیصہ! ان کے سوا مانگنا حرام ہے، جو شخص (ان کے سوا) مانگ کر کھاتا ہے وہ حرام کھاتا ہے۔
